2001 میں طالبان نے افغانستان کے صوبے بامیان میں موجود ہزاروں برس پر محیط ایک تاریخی اور تہذیبی بدھا کا مجسمہ جسے پہاڑ کا سینہ چیر گر بنایا گیا تھا تباہ کردیا جو بدھ مت تہذیب میں اتنی ہی مقدس تھی جتنا ہمارے لیے مکہ مکرمہ میں بیت اللہ ہے۔ اس تاریخی بدھا کی تباہی سے بدھ مت کے پیروکاروں میں ایک کہرام سا مچ گیا اور بدھ مذہب غم سے نڈھال ہوگئے۔